کوئٹہ دو دھماکوں میں اکیس افراد جاں بحق، متعدد زخمی

quetta

quetta

کوئٹہ کے علاقے سول لائنز میں ڈی جی ایف سی بریگیڈیئر شہزاد کی رہائش گاہ اور کمشنر آفس کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں اکیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایف سی کے کرنل خالد اور بریگیڈیئر شہزاد کی اہلیہ بھی شامل ہیں جبکہ بریگیڈیئر شہزاد اور ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ پانچ منٹ کے وقفے سے ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔ جائے وقوعہ پرامدادی کارروائیا ں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے گاڑیوں میں رکھے ہوئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوئے ۔ ہر گاڑی میں پانچ سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔