کوئٹہ میں سیشن جج کے قتل کیخلاف وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سیشن جج سمیت تین افراد کے قتل کیخلاف بلوچستان اور پنجاب میں وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔لاہور کی تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا نے مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے وائس چئرمین پنجاب بارکونسل غلام عباس نسوانہ نے صوبے بھر کے وکلا سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ میں سیشن جج کے قتل کیخلاف وکلا عدالتی بائیکاٹ کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وکلا اورججزکوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے پنجاب بارکونسل کی اپیل پر لاہور میں وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے جبکہ ججز اہم کیسز کی سماعت چیمبرز میں بیٹھ کررہے ہیں ۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا رہنماں کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔