کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں سی این جی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ 36 ویں روزبھی فلنگ اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں۔ مالکان اور اوگرا کے درمیان قیمتوں کا معاملہ طے نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ میں نجی سی این جی اسٹیشنز 36 ویں روز بھی بند ہیں۔
شہر میں سی این جی پر چلنے والے 5 ہزاررکشے اور 15 ہزارسے زائد چھوٹی گاڑیوں کے صارفین شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ کوئٹہ میں صرف ایک سرکاری سی این جی اسٹیشن کھلاہے جہاں صبح سے شام تک گاڑیوں اور رکشوں کی لمبی لائنیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔