پاکستان : (جیو ڈیسک) کوئٹہ سے 10 روز قبل اغواء ہونے والے وکیل کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ 9 ویں روز بھی جاری ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے نامعلوم افراد نے 20 اپریل کو مکیش کو ہلی ایڈووکیٹ کو اغواء کر لیا تھا جو تاحال باب نہیں ہو سکے۔ وکیل کی عدم بازیابی کے خلاف وکلاء تنظیموں کی کال پر آج 9 دن بھی وکلا نے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا احتجاج مغوی ساتھی کی بازیابی تک جاری رکھیں گے۔