کوئٹہ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کو ئٹہ میں شالکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق شالکوٹ کیتھانے کی حدود میں واقع کلی سردہ میں نامعلوم افراد نے نذیراحمد نامی شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق کو ہوگیا اور حملہ آور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیاجہاں سے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔