کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ صبح سویرے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
دن گزرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اور خنکی میں کمی آجاتی ہے، اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے جبکہ بعض گرم علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دوپہر کے وقت موسم گرم ہوجاتا ہے۔