کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کے گھر سے چند گز کے فاصلے پر دھماکے نے سیکیورٹی انتظامات کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ دھماکہ رئیسانی روڑ پر کچرے دان میں نصب کیئے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں بجلی کی تاریں گر گئیں اور ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم میں پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ وزیر اعلی کے گھر کے قریب دھماکے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔