کوئٹہ : (جیو ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نعمان اور حسین علی کو بروری روڈ پر مائیکرو ویواسٹیشن کے قریب اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر ہزارہ ٹاؤن سے شہر کی جانب جا رہے تھے۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ تحفظ عزاداری کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے بروری روڈ اور مغربی بائی پاس کو بلاک کر دیا۔