کوئٹہ : پولیس مقابلہ میں 2 دہشت گرد مارے گئے

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) مغربی بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں دو مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد دہشتگرد تھے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد کے قریب برودی تھانے کے اہلکار ناکہ لگا کر اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے۔ جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں حملہ آوردہشت گرد تھے۔ ملزمان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس مقابلے کے بعد شہر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔