کوئٹہ چھانی میں نامعلوم سمت سے چھے راکٹ فائر، اہلکار جاں بحق

quetta

quetta

کوئٹہ میں نامعلوم سمیت سے چھ راکٹ فائر کئے گئے، جن کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔۔ تین راکٹ چھانی، دو نواں کلی اور ایک نامعلوم مقام پر گرا پولیس حکام کے مطابق شہر میں افطاری کے وقت نامعلوم مقام سے چھ راکٹ داغے گئے۔ تین راکٹ چھانی میں انفنٹری اسکول، موسی اسٹیڈیم اور چلتن چوک کے قریب گرے۔ دو راکٹ نواں کلی اور ایک نامعلوم مقام پر گرا۔
راکٹ گرنے سے دو دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ راکٹ گرنے کے بعد چھانی کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔