کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز مسلسل چھٹے روز بھی بند ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
،یکم اگست کو اغوا ہونے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے لئے اقدامات نہ ہونے کی بنا پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سول ہسپتال ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز کی عدم حاضری کے باعث ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔