کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کے اغوا کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات دوبھر ہوگئیں۔ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو یکم اسگت کو اغوا کیا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند کرنے کے علاوہ نجی ہسپتالوں میں بھی کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
سول ہسپتال ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیزبند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پی ایم اے آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔