کوئٹہ : کچلاک بازار میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کوئٹہ کے کچلاک بازار میں دھماکے سے پی ایس ایف کے نائب صدر ملک قاسم سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے کچلاک بازار میں خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکیمیں پی ایس ایف کے نائب صدر ملک قاسم شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیاگیا لیکن زخم شدید ہونے کو باعث وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

دھماکا عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے قریب ہوا، جس میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی اور ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ دونوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے میں تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں اور متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی۔ دھماکے کے ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔