کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ہسپتالوں میںایمرجنسی سروس بحال کردی گئی ہے۔ شعبہ حادثات کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے تین ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں میں سے چند ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں جبکہ نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کے لیے ایف سی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔