صوبائی وزیر اطلاعات شایہ مری نے کہا ہے کہ صدر نے واضح کیا ہے کہ آئین کا احترام اور اس کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ادارے کا احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ آئین کے مطابق دی گئی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ کوئی ادارہ کسی ادارے کو چیلنج نہ کرے اور نہ ہی اس کا مقابلہ کرے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر انگلیاں اٹھانا فیشن بن چکا ہے جس سے گریز کرنا چاہئے۔