اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر کرائے جائیں۔ حکومت جیسے ہی کہے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ میں انتخابات میں اصلاحات کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کس کی کیا سرگرمیاں ہیں ہمیں کوئی غرض نہیں۔انتخابات وقت پر کرائے جائیں،عدالت سمجھوتا نہیں کرے گی۔