سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی طاقت پر غرور ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتی ہے لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کمزور ملک نہیں ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی فوج کو اپنی طاقت پر گھمنڈ ہے اس لئے وہ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کمزور ملک ہے، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی فوجی بھارتی اہلکاروں کے ساتھ بربریت میں ملوث نہیں، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ سابق صدر کا نے مزید کہا کہ بھارت بڑا ملک ہے لیکن اس کا دل چھوٹا ہے، بھارتی فوج اور حکمرانوں کو پاکستانیوں کی کوئی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ ہرمعاملے میں پاکستان کے ساتھ زیادتی کی، امن کی خواہش کا مطلب دھونس میں آنا نہیں ہے۔