کراچی : کورنگی میں عوامی مسائل بہتر طریقے سے حل کئے جا رہے ہیں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات سمجھ کر حل کررہے ہیں عوام ترقیاتی کا موں کو اپنی آنکھوں سے مکمل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور کورنگی ٹائون ایک خوبصورت اور صاف ستھرا ٹائون کے طور پر عوام الناس کے سامنے موجود ہے کورنگی ٹائون میں جہاں مین شاہرائوں کو جدید تقا ضوں کے مطابق بنایا گیا ہے وہی اندرونی گلیوں کو بھی پختہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یونین کونسل06 میں سی سی فلورنگ کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا ء طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ،عمران مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مذید کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ سچا ہو تو عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن ہے اورٹائون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبو د کے کام کرائے گئے ہیںکورنگی ٹائون میں شاہراہوں اور لنک روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اندورنی گلیوں کو بھی صاف ستھرا اور پختہ بنانے کے لئے تمام یونین کونسلوں میں مرحلہ وار اورتسلسل کے ساتھ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے موقع پر موجود متعلقہ افسران و ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کیں کہ کام کی رفتارکو تیز کر کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اورکام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔