کراچی: کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیںاور عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کیلئے ہمہ و قت کوشاںہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یونین کونسل 2 قیوم آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا ختر خان ختک ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی،اسسٹنٹ ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ محمد ےٰسین،پبلک ریلیشن آفیسر محمد عامر اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عوام الناس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون کی ہے و ہاں کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ روڈ کے کناروں سے مٹی کو صاف کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے۔