راولپنڈی (جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شروع ہو گئی۔
ماہانہ کورکمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ تیاریوں اور دیگر تربیتی امور زیر غور آئیں گے۔ کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے دورہ برسلز کے دوران نیٹو کے عسکری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ کانفرنس میں پاکستان، افغانستان اور ایساف عسکری قیادت کے اجلاس پر بھی بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔