کولاراڈو(جیوڈیسک)کولاراڈو میں بیٹ مین کے پریمئر کے دوران فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم جیمز ہومس کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے سزائے موت کی اپیل کردی۔ہومز کو جج کے روبرو پیش کیا لیکن اس نے جج کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں پر اٹھاون افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نو افراد کی حالت یشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد امریکی صدر بارک اوبامہ نے متاثرین سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
جیمز ہومز کو سینٹرل جیل کولاراڈو میں رکھا گیا ہے۔ جیمز کی ضمانت نہیں ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق جیمز ان سے تفتیش میں تعاون نہیں کررہا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک چھ سال کی بچی ویرونیکا بھی ہلاک ہوئی۔ ویرونیکا کی والدہ پچیس سالہ ایشلے کو جب یہ خبر ملی تو وہ یہ صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور خود کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ ایشلے کو تشویشناک حال میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فرانس کے بعد فلم کی انتظامیہ نے میکسیکو میں بھی پریمیئر منسوخ کردیا ہے۔