کولمبو: (جیو ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی ہے۔
ٹیسٹ میچوں میں اظہر علی کی یہ تیسری سنچری ہے۔انہوں نے 220گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے7 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔اظہر علی نے جولائی 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، یہ ان کا 23 واں ٹیسٹ ہے۔
دوسری طرف محمد حفیظ صرف 4 رنز کے فرق سے سری لنکا کی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے۔ حفیظ 196 رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں287 رنز بنائے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکن ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل ہے۔