کولمبو : (جیو ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دو سو اٹھہتر رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
کولمبو مین جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پاکستان کے پانچ سو اکیاون رنز کے جواب میں اپنی نامکمل اننگز کا آغاز ستر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ جس کے بعد سنگاکارا اور دلشان نے دوسری وکٹ پر دو سو پچیس رنز کی شراکت قائم کی۔
دلشان ایک سو اکیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے روز کھیل ختم ہو نے تک سری لنکانے پانچ وکٹ کھو کر دو سو اٹھہتر رنز بنالئے تھے۔ سنگاکارا ایک سو چوالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔