لاثانی(جیوڈیسک)کولمبیا کے کھلاڑی ڈائیگو پلومیکو پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔کولمبیا کے چار سو میٹر کی دوڑ کے کھلاڑی ڈائیگو پلومیکو کو دو سال کے لئے مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ ان پر یہ پابندی گزشتہ سال کے اولمپکس سے قبل خون کے نمونوں کے مثبت نتائج موصول ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔ اس کا اعلان ایتھلیٹکس فیڈریشنوں کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز کیا ہے۔ اس کھلاڑی کو قبل ازیں 26 جولائی کو برطانیہ کے دارالحکومت پہنچنے پر منشیات کے استعمال کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں اس کو کئی روز بعد ایک چھلانگ کی دوڑ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔ آئی اے اے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ 29 سالہ پلومیکو پر 11 اگست 2014 تک مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔