کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا آج کل دھماکوں اور دہشت گردی کی لپیٹ میں گھرا ہوا ہے۔ ایک روز میں چھ دھماکوں سے چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی کر دیئے گئے۔کولمبیا کی پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ڈرگ مافیا ملک میں انتشار کا باعث بن رہی ہے،جس کی وجہ سے ملک لاقانونیت اور دہشت گردی کا شکار ہو رہا ہے،کولمبیا میں ایک دن میں چھہ دھماکوں نے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکل میں ڈال دیا۔
یکے بعد دیگرے دھماکوں نے پولیس حکام سمیت عام افراد کو نشانہ بنایا،جس نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا،دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش کی جس سے چھہ پولیس حکام سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔