کولوراڈو حملے کے ملزم پر فرد جرم عائد

colorado fire

colorado fire

کولوراڈو (جیوڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے سینما گھر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک کرنے کے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ہومز پر ایک سو بیالیس دفعات عائد کی گئیں جس میں قتل عمد بھی شامل ہے۔

قتل عمد کے الزام میں ہومز کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ ہومز پردھماکہ خیز مواد رکھنے پر بھی دفعہ عائد کی گئی۔ جیمز ہومز نے بیس جولائی کو بیٹ مین سیریز کی نئی فلم کے پریمئیر کے دوران فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور اٹھاون کو زخمی کردیا تھا جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔