امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر ارورا میں ایک گھر میں حملہ آور اور یرغمال بنائے گئے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے ایک گھر میں گھس کر تین افراد کو یرغمال بنا لیا۔
کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو مسلح شخص نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ پولیس کو تینوں افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے کہ مسلح شخص نے تین افراد کو کیوں یرغمال بنایا۔ ارورا وہ شہر ہے جہاں گزشتہ برس جولائی میں ایک مسلح نوجوان نے ایک تھیٹر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور اٹھاون کو زخمی کر دیا تھا۔