کولیشن سپورٹ فنڈز، پاکستان کو ایک ارب ڈالرملیں گے

dollar

dollar

امریکا (جیو ڈیسک)امریکا تیئس جولائی تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آنیو الے اخراجات کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فنڈ فراہم کردے گا۔ نیٹو سپلائی کھولنے کے بعدکولیشن سپورٹ فنڈ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر پاکستان کو ادا کرنا ہیں اس میں مسلسل التوا ہو تا رہا لیکن نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد سے اب رقم ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

رقم ملنے سے پاکستان کی مالی حالت اور زر مبادلہ کی ذخائر میں بہتری آ جائے گی۔