کوٹری میں مسلم لیگ ن کے دفتر کو آگ لگا دی گئی

kotri

kotri

کوٹری کیعلاقے بھٹائی کالونی میں واقع مسلم لیگ ن کے دفتر کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد بلوچ نے بتایا گیا کہ کچھ کارکنان باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے پچھلی جانب سے آکر آفس کے برابر والے کمرے کو آگ لگا دی گئی اور اس کمرے میں موجود کچھ کرسیاں اور دیگر سامان جل گیا۔
مقامی رہنما لقمان کھوکھر نے کوٹری سائٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جامشورو فاروق جمالی اور رینجرز اہلکاروں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی۔