کوٹلہ قاسم خان ریلوے پھاٹک سے بیرئیر ختم کیے جانے سے حادثات میں اضافہ ہو گیا

لالہ موسیٰ : کوٹلہ قاسم خان ریلوے پھاٹک سے پھاٹک مین ہٹائے جانے اور بیرئیر ختم کیے جانے سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ، آئے روز ہونے والے حادثات میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ، اہلیان کوٹلہ قاسم خان کا ریلوے کراسنگ پر از سر نو بیرئیر نصب کرنے اور پھاٹک میں تعینات کرنے کا مطالبہ ، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات میں معلوم ہوا ہے کہ نواحی موضع کوٹلہ قاسم خان کے قریب واقع لالہ موسیٰ ، سرگودھا ، ریلوے لائن پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ، جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ پھاٹک اتنا مصروف ہے کہ یہاں سے سکول جانے والے بچوں کے رکشے اور ٹانگے بھی گذرتے ہیں ، محکمہ ریلوے نے گزشتہ سال قبل اہل دیہہ کے مطالبہ پر یہاں بیرئیر نصب کر کے باقاعہ پھاٹک مین تعینات کئے تھے جو دو سال قبل نہ صرف بیرئیر ختم کر دیا گے بلکہ پھاٹک مین بھی ہٹا لئے گئے ، جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں ، اہل دیہہ نے مطالبہ کیا کہ اگر جلد بیرئیر نصب کرکے پھاٹک مین نہ لگائے گئے تو یہاں ہونے والے حادثات میں ہونے والے جانی نقصان کا مقدمہ ریلوے حکام کے خلاف درج کرایا جائیگا ۔