کوٹ مٹھن (جیوڈیسک) راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن کی قادرا کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، سیلابی پانی انڈس ہائی وے کو کراس کر گیا۔ کراچی اور پشاور کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، روجھان شہر کو بھی خطرہ ہے۔قادرا کینال میں شگاف پڑنیسے قادرا نہر میں دو مزید شگاف پڑ گئے ہیں۔ سیلابی پانی انڈس ہائی وے کو کراس کر گیا۔ کراچی اور پشاور کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، روجھان شہر کو بھی خطرہ ہے۔
سلیم آباد، میران پور، شاخ رجھان، قصبہ جھنڈی، زیر آب آگئے ہیں۔ پانی تیزی کے ساتھ تحصیل روجھان شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شگاف کو پر کرنے کے لئے محکمہ انہار کا عملہ مصروف عمل ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے حال ہی میں تحصیل روجھان کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے اور کینال کے بندوں کو مضبوط کرنے کے لئے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی تھی جو محکمہ انہار نیخورد برد کر دی ۔ شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔