کوہستان(جیوڈیسک)کوہستان قتل کیس میں پولیس نے فتوی جاری کرنیوالے مولوی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کوہستان پولیس نے پنجاب کے علاقے احسن ابدال میں چھاپہ مار کر کوہستان وڈیو کیس اور افضل کوہستانی کے تین بھائیوں کو قتل کرنے والے اہم ملزم مولوی جاوید اور اس کے دیگر ساتھی مولوی نورالحق سمیت موسم خان اور بصیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید نے کوہستان وڈیو اسکینڈل میں لڑکیوں کو قتل کرنے کا فتوی بھی دیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر آٹھ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔