اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیر داخلہ نے کوہستان میں خواتین کو قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوہستان میں خواتین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ کوہستان میں گرشتہ دنوں شادی کی تقریب میں رقص کرنے والے 2 مردوں اور تالیاں بجانے پر 4 عورتوں کو جرگے نے سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد عورتوں کو جمعرات کی شب قتل کر دیا گیا اور اس کی خبر سزا پانے والے افراد کے بھائی نے دی تھی۔
وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔