کویت میں نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم اپوزیشن پارٹیوں کو مذاکرات کے باوجود صرف چار وزارتیں مل سکی ہیں۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد نے ملک کی کابینہ کا اعلان کیا۔ اہم وزارتیں بھی شاہی خاندان کے افراد کو ملی ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے نو وزارتیں طلب کی گئی تھیں تاہم ان کے حصے میں صرف چار وارتیں آئیں۔نئی کابینہ میں کسی خاتون وزیر کو جگہ نہیں مل سکی ۔دو ہزار چھ کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کویت کی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔