کڑوروں روپے ناجائز منافع کمانے والے مالکان سی این جی اسٹیشن بند کرکے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ،روحیل اکبر
Posted on November 28, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے کہا ہے کہ کڑوروں روپے ناجائز منافع کمانے والے مالکان سی این جی اسٹیشن بند کرکے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں اوگرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ایس جی ایس اور ایس این جی سی بھی سی این جی مالکان کے ساتھ ساز باز کرکے بلا وجہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کرتی رہی ہے تاکہ صارفین خود مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہو جائیں اوگرا فوری طور پر غیر اعلانیہ ہرتال کرنے والے سی این جی اسٹیشن ہمیشہ کے لئے بند کردے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صارفین نے اپنی گاڑیوں میں 145ارب کی سی این جی کٹس لگائی ہوئی ہے اس کے باوجود وہ چار سے پانچ گھنٹے لمبی لمبی لائنوں میں رہ کر بمشکل گیس بھرواتے ہیں سپریم کورٹ کا گیس کی قیمتوں میں کمی کا حکم سی این جی مالکان کو نا پسند ہے وہ ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں جس سے صارفین کا استحال ہو ۔ پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی 85فیصد گاڑیاں سی این جی پر کنورٹ ہو چکی ہے عدالت عظمیٰ سی این جی اسٹیشن بند رکھنے والے مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی گیس کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو پورے ملک کے صارفین نے سراہا اور چیف جسٹس آف پاکستان جانب افتخار چوہدری کو نا صرف خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ کڑوروں صارفین نے عدالت عظمیٰ سے صارفین کو گیس قیمتوں میں کمی ریلیف حاصل ہونے پر اطمینان کا سانس لیا تھا ایسا لگتا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن پورے ملک میں اسٹیشن بند کرکے حکومت اور عدالت عظمیٰ پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہے تاکہ صارفین کو مہنگی گیس بیچی جا سکے اسی لیے سی این جی ایسوسی ایشن نے ہرتال کی کال دی ہے اور پھر یہ کہا جا رہا ہے کہ خود مالکان نے ہرتا ل کی ہے جسکی وجہ سے سی این جی اسٹیشن کی بندش سے صارفین اپنے کام انجام دینے قاصر ہے۔
مہنگی ترین سی این جی کٹس لگانے کے با وجود وہ سی این جی دلوانے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صارفین کی شکایت کا اذالہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور جب سے عدالت عظمیٰ کا گیس کی قیمتوں میں فیصلہ آیا ہے اس دن سے صارفین کو اسٹیشن پر پریشر کم ملنے کی شکایت کے ساتھ ساتھ بلاجواز لوڈشیڈنگ اور کسی بھی وقت سی این جی اشٹیشن بند کرنے جیسی شکایت کا سامنہ ہے جبکہ 6دن کی مسلسل بندش سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہیں حکومت فوری طور پر سی این جی اسٹیشن کھلوانے کے لئے حکومتی ریٹ قائم کرے۔