کھاد مہنگی ہونے سے خریف کی فصل متاثر ہونے کا امکان

Fertilizer

Fertilizer

زیر کاشت رقبہ اور پانی کے علاوہ کھادوں کے استعمال میں کمی کی وجہ سے خریف کی فصل بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔گنے، چاول اور کپاس کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے کسانوں کی دلچسپی کم ہو گئی ہے۔ کھاد مہنگی ہو جانے کی وجہ سے اس کا استعمال بھی کم ہو گیا ہے۔

ایگری فورم پاکستان کے مطابق اس سال نائٹڑوجن کا استعمال بائیس فیصد، فاسفورس کا پچیس فیصد جبکہ پوٹاش کا سرسٹھ فیصد کم ہو گیا۔ ان فصلوں کی پیداوار میں کمی تجارتی خسارے میں زبردست اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔