کھاریاں شہر کے قبرستان میں خوفناک جانوروں نے ڈیرے لگائے ہو ئے ہیں:مہر بلال
Posted on May 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں: کھاریاں شہر کے مرکزی قبرستان میں خوفناک جانوروں نے ڈیرے لگائے ہو ئے ہیں ، قبرستان کے اندر بڑے بڑے گھڑھے جہاں پر خوفناک جانوروں نے بسیرا کر رکھا ہے ،جانوروں میں گرو، سہہ کے علاوہ دیگر کئی قسم کے جانوروں نے قبضہ کر رکھا ہے ،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت مہر بلال نے خصوصی طور پر صحافیوں سے کیا ،انہوں نے کہا کہ قبرستان انتظامیہ کو فی لفور نوٹس لینا چاہیے ، ان خوفناک جانوروں کی وجہ سے قبرستان میں بسنے والوں کی بے حرمتی ہو رہی ہے ،اس پر کھاریاں کی عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالت رہی تو قبرستان کی ہر جگہ پر جانوروں کے ڈھیرے لگے ہونگے ۔