کھلنا ٹیسٹ (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ابوالحسن نے سنچری بنائی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو پینسٹھ رنز اسکور کئے۔
ابونصر اسٹیڈیم کھلنا بنگلہ دیش میں چوتھا ٹیسٹ سینٹر بن گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی۔ ایک سو بیس رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ناصر حسین باون رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے دن کے ہیرو فاسٹ بولر ابوالحسن تھے۔ جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں ناقابل شکست سنچری بنائی اور محمود اللہ کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو باہتر رنز کا اضافہ کیا۔
ابوالحسن ایک سو دس سال بعد ڈیبیو میں دسویں نمبر پر سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر ابوالحسن سو اور محمود اللہ باہتر رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔