انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیڈریشنوں کے معاملات میں حکومتی مداخلت پر ایک بار پھر پاکستان کو خط لکھ کر پندرہ ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
لندن اولمپکس سے قبل پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت کی شکایت پر بھی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان سے جواب مانگا تھا تاہم نہ تو اس خط کو جواب دیا گیا اور نہ ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔ اب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کمیٹی ایشیا نے بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میر ہزار بجارانی کو خط تحریر کرکے پندرہ ستمبر تک ڈیڈلائن دی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی او اے اور فیڈیشنز کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے بارے میں واضح جواب دے۔