ماسکو(جیوڈیسک) پاکستان اور روس کی عسکری قیادت نے ماسکو میں ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے روس کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور روسی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولائی میکروف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں روسی افواج کے ڈپٹی چیف کرنل جنرل پوستنیکوف اور کمانڈر کرنل جنرل چرکن بھی موجود تھے۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میکروف نے پاکستانی افواج کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کی۔