کیتھرائن کی برہنہ تصاویر کی ابتدائی فوجداری تحقیقات شروع

Catherine

Catherine

لندن(جیوڈیسک)ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر نے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیتھرائن کی برہنہ تصاویر شائع ہونے کے بعد ابتدائی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ تحقیقات شاہی جوڑے کی طرف سے دائر کی گئی ایک شکایت کے بعد شروع کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پراسیکیوٹر یہ فیصلہ کریں گے کہ کلوزر میگزین اور اس کے فوٹو گرافر کے خلاف اس جوڑے کے رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی پر اقدامات کی مکمل تفتیش کو آگے بڑھایا جائے یا نہیں۔