امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایٹمی بجلی گھر میں زہریلے گیس کے اخراج کے بعد پلانٹ خالی کردیا گیا، امریکی حکام کا کہناہے کہ امونیاکے اخراج سے آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ کیلیفورنیا کے جوہری بجلی گھر سے اچانک زہریلی گیس امونیا کے اخراج کے بعد احتیاطا ورکوں کو نکال لیا گیا۔حکام کے مطابق کارکنوں کو نکالنے کا مقصد ان کو زہریلی گیس کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھناہے۔ تاہم گیس کے اخراج سے قریبی آبادی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ جوہری بجلی گھر بدستور کام کررہاہے