کیل سیکٹر (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول کے کیل سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے پاک فوج کے جوانوں سمیت 9 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر شاردا اورکیل سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے مزید ایک افسر، 4 جوانوں اور 4 سویلین افراد کے جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں۔
شادرا اور کیل سیکٹر میں جمعہ کو تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نیچے 8 فوجی جوان اور 10 سویلین دب گئے تھے۔ اب تک 12 افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔