کیمرون کی امریکا آمد، ایران افغانستان معاملے پر غور

david cameron

david cameron

امریکا : (جیو ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون امریکا کے دورے پر اوہائیو پہنچ گئے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ایران معاملے اور افغان جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔

بعد میں دونوں رہنما ریاست اوہایو گئے جہاں انہوں نے باسکٹ بال میچ دیکھا۔ دونوں رہنما افغانستان سے انخلا کی حکمت علمی سمیت ایران کے جوہری تنازع کو پرامن طورپر حل کرنے کے طور طریقے تلاش کرتے رہے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم واشنگٹن پہنچے تو اوباما نے ان کا شاندار استقبال کیا۔