کینیڈا میں امیگریشن کے وزیر نے کہا ہے کہ شہریت حاصل کرنے کی خواہشمند مسلم خواتین حکومتی قوانین کے تحت حجاب نہیں کرسکتیں. کینیڈین امیگریشن وزیرجیسن کینی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں آئندہ مسلم خواتین کے لئے لازم ہو گا کہ وہ کینیڈین شہریت حاصل کرتے وقت برقعہ نہ پہننے کے قانون کی پابندی کریں۔ ان کا موقف تھا کہ ججز کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہیں کہ وہ خواتین جوحجاب میں ہوتی ہیں وہ اکثر حلف لیتے وقت مشکلات پیدا کرتی ہیں جو کہ مسائل کا سبب بنتا ہے،وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا اصولی موقف ہے جس میں ہم آزادی اور وقار کو قائم رکھنے پر زور دیتے ہیں۔