کیوبا: نوجوان قیادت کی تلاش میں نئی اصلاحات پر غور شروع

Cuba

Cuba

کیوبا میں کمیونسٹ انقلاب کو کامیاب کرنے اور اس میں نوجوان قیادت شامل کرنے اور کمیونسٹ حکومت کی مدت طے کرنے کے لئے اصلاحات لانے کی سفارش کر دی گئی۔
کیوبا کے کمیونسٹ رہنما جوس مارٹی کی یوم پیدائش کی تقریب کے دوران کیوبا کمیونسٹ ہارٹی کانگریس کے بند کمرے میں منعقدہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کیوبا کمیونسٹ پارٹی کے5 سال کی مدت پوری کرنے والے ارکان کی جگہ نوجوانوں قیادت کو لایا جائیگا۔
کیوبا کے سابق وزیر دفاع اور موجودہ صدر راہول کاسترو نے اعتراف کیا کہ سنیئر رہنماں نے نوجوان قیادت کو سامنے لانیکی کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ انہوں نے اس مسلے کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو مزید بگاڑ دیا۔ اجلاس میں اقتصادی اصلاحات کے تحت چھوٹے کاروباری اداروں کو کاریں خریدنے اور فروخت کرنے کا حق دیا گیا، تاہم سیاسی تبدیلیوں کے معاملے کو تاحال اجلاس میں زیر بحث نہیں لایا گیا۔