پرنس ولیم کی زندگی میں شامل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن ہالی ووڈ فیشن لسٹ میں ٹاپ پر آگئیں۔ فیشن کی بات ہوتو خواتین سب سے آگے نظرآتی ہیں۔ لیکن اگر فیلڈ ہی شوبز ہوتو اس دوڑ میں جیتنے کی سب کو خواہش ہوتی ہے۔ مگر بھلا ہو کیٹ مڈلٹن کا جو پرنس ولیم سے شادی کے بعد فیشن لسٹ میں دوسرے سال بھی نمبر ون ہیں ۔
فیشن کی اس ریس میں لیڈی گاگابھی کیٹ سے پیچھے رہ گئیں۔ لیڈی ڈیانا کی بہو کیٹ مڈلٹن اپنی اسٹائلش ڈریسنگ سے برطانیہ میں فیشن ٹرینڈسیٹرمشہور ہوگئی ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ کی معاشی حالت بہتربنانے کیلئے کیٹ مڈلٹن کا فیشن بھی کردار ادا کررہاہے۔