کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ہدایت پر چیئرمین خواجہ محمد سلیم نے بابو شفقت علی قریشی کو نوٹیفکیشن جاری کیا

گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی سے وابستگی اور خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے سابقہ نائب ناظم بابو شفقت علی قریشی کو ڈویژنل چیف آرگنائنزر کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ہدایت پر چیئرمین خواجہ محمد سلیم نے بابو شفقت علی قریشی کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس موقع پر بابو شفقت علی قریشی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مسلم لیگی کارکن ہوں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود،خود اعتمادی،عزت و نفس کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں اور ہمیشہ تیار رہوں گا،اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر جناب فرحت عباس صاحب مرکزی میڈیا ایڈوائزر فرقان بٹ،مرکزی آئی ٹی ایڈوائزر میاں حسن و دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔