لاہورمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب جمع کراتے ہوئے پارٹی کے کسی رکن کی دل آزاری پر معذرت کر لی ہے۔کیپٹن صفدر کی جانب سے مہتاب عباسی اور صابر شاہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی اور انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا تھا مسلم لیگ نون کے ذرائع نے نمائندے کو بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا جواب مسلم لیگ نون سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری ہونے کے 10 یوم کے اندر جواب بھجوا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جواب کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا تمام معاملات غلط فہمیوں کے باعث ہوئے۔ جبکہ پارٹی رہنماوں کے حوالے سے بات پرآئندہ مزید احتیاط کو مدنظر رکھا جائے گا ،انہوں نے پارٹی کے کسی رکن کی دل آزاری پر معذرت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدرنواز شریف کو آئندہ چند روز میں جواب بھجوا دیا جائے گا جس کے بعد انکی رکینت کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔