کیپٹن چوہدری منظور حسین مختصر علالت کے بعد DHQبھمبر میں خالق حقیقی سے جاملے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کیپٹن چوہدری منظور حسین آف دھوڑانوالہ مختصر علالت کے بعد DHQبھمبر میں خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم ڈاکٹر ناصر چوہدری ،چوہدری افضال کے سسر اور لیڈی ڈاکٹر بشری کے والد گرامی تھے مرحوم انتہائی مخلص ،ایماندار،انسان دوست اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے۔ان کی نماز جنازہ میں بہت دور دور سے ان کے رشتہ داروں ،تعلق داروں ،سابق فوجیوں، ڈاکٹر صاحبان،معلمین،معززین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ان کو بڑی عقیدت کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی نرینہ اولاد نہیں تھی صرف چار بیٹیاں ،ایک بھائی اور ان کی اولادیں غم سے نڈھال تھیں ۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق وزیر مرزا شفیق جرال،MSڈی ایچ کیو بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال،ڈاکٹر محمد طفیل،ڈاکٹر اظہر محمود،ڈاکٹر عمیر فاضل،چوہدری مبشر روحیلہ، SDOچوہدری محمد افضل،SDOچوہدری اظہر بانیاں،صدر کشمیر پریس کلب برنالہ صوبیدار عبدالرحمن،کیپٹن مرزا فیض، صوبیدار چوہدری قدیر،صوبیدار دلیل،صوبیدار طالب حسین،ڈاکٹر مدثراللہ،صدر معلم جمیل جنجوعہ،صدر معلم چوہدری ظفر،قاضی ناصر محمود شامل تھے۔